۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
ماموستا مامد کلشی‌نژاد

حوزہ/ مولوی کلشی نژاد نے کہا کہ اہل سنت کی نظر سے رسول اللہ (ص) اور معصومین (ع) کی زیارت سے متعلق کوئی مسئلہ اور ممنوعیت نہیں ہے اور ہر مسلمان حضرات معصومین ع کی زیارت کیلئے جا سکتا ہے۔ بدقسمتی سے وہابیت اس نظریے سے مقابلہ کرتی ہے اور اہل سنت کی نیز تکفیر کرتی ہے، حالانکہ اہل سنت کو زیارت سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبۂ کردستان میں، ایرانی معروف سنی عالم دین مولوی مامد کلشی نژاد نے اہل سنت کے علماء ومشائخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی آذربائیجان مختلف اقوام و ادیان کے بسنے والا معروف صوبہ ہے، لہذا ہمیں اس بات کو مختلف زاویوں سے مدنظر رکھنا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اہل سنت کی نظر سے رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم اور معصومین علیہم السّلام کی زیارت سے متعلق کوئی مسئلہ اور ممنوعیت نہیں ہے اور ہر مسلمان حضرات معصومین علیہم السّلام کی زیارت کیلئے جا سکتا ہے۔ بدقسمتی سے وہابیت اس نظریے سے مقابلہ کرتی ہے اور اہل سنت کی نیز تکفیر کرتی ہے، حالانکہ اہل سنت کو ان ہستیوں کی زیارت سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

اہل سنت کے امام جمعہ نے کہا کہ آذربائیجان میں بہت سے ثقافتی موضوعات ہیں اور آج مختلف افکار جیسے شرک اور مغربی ثقافتی یلغار کا سامنا ہے اور بدقسمتی سے مختلف طریقوں سے تبلیغ بھی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے انقلابِ اسلامی کے ثمرات پر روشنی ڈالتے ہوئے مزید کہا کہ انقلابِ اسلامی نے عوام اور خواص کے اختیار میں ایک بڑی نعمت کو رکھا ہے، لہٰذا ہمیں انسانوں کی درست ترتیب میں اس عظیم انقلاب سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .